QR CodeQR Code

امریکا پاکستان میں عدم استحکام اور سیاسی افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے، مولانا فضل الرحمان

17 Sep 2017 23:35

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ مسلمانوں کیخلاف سازش تھی اور اس وقت پاکستان میں مشرف کا دور تھا اور انہوں نے آنکھیں بند کر کے امریکا کی جنگ میں کودنے کیلئے ہاں کہا۔ سربراہ جے یو آئی کے مطابق انہوں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ مسلمان کیخلاف اہل کفر کا ساتھ دینا غلط ہے، لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ایک غیر ضروری اور پرائی جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے اور پڑوسی ملک میں جاری جنگ کو بجھانے کے بجائے اس پر پٹرول چھڑکا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لکی مروت میں ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں عدم استحکام اور سیاسی افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے اور ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر پرویز مشرف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ مسلمانوں کیخلاف سازش تھی اور اس وقت پاکستان میں مشرف کا دور تھا اور انہوں نے آنکھیں بند کر کے امریکا کی جنگ میں کودنے کیلئے ہاں کہا۔ سربراہ جے یو آئی کے مطابق انہوں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ مسلمان کیخلاف اہل کفر کا ساتھ دینا غلط ہے، لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ایک غیر ضروری اور پرائی جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے اور پڑوسی ملک میں جاری جنگ کو بجھانے کے بجائے اس پر پٹرول چھڑکا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ پاناما کا نہیں ہے اور نا ہی میں نواز شریف کو بچا رہا ہوں بلکہ ملک میں موجودہ سیاسی عدم استحکام امریکی منصوبہ ہے امریکا پاکستان میں عدم استحکام اور سیاسی افراتفری پیدا کرنا چاہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 669868

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669868/امریکا-پاکستان-میں-عدم-استحکام-اور-سیاسی-افراتفری-پیدا-کرنا-چاہتا-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org