QR CodeQR Code

ملک میں احتساب کے ادارے ناکام ہوگئے، سراج الحق

17 Sep 2017 23:53

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر نے کہا کہ 22 ستمبر کو کراچی سے چترال تک روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، طیب اردگان برما جا سکتے ہیں، تو پاکسانی حکمران کیوں نہیں، حکمرانوں نے ٹرمپ کے حضور پیش ہونے کو ترجیح دی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے ادارے ناکام ہو گئے، نیب ہاتھیوں کو چھوڑ کر صرف مچھروں کو پکڑتا ہے، 22 ستمبر کو کراچی سے چترال تک روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں کو صرف کرپشن کا مال جمع کرنے کا تجربہ ہے، غریبوں کے بچے گندگی سے رزق تلاش کرتے ہیں، جبکہ حکمرانوں کے کتے مکھن کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان حکمرانوں سے بغاوت کا اعلان کرتا ہوں، جن کی وجہ سے ہمارے بچے بھوکے سوتے ہیں اور نوجوان بیروزگار گھوم رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کیلئے مارچ سے انھیں سہارا ملا، پابندیوں اور لاٹھیوں سے ڈرا کر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ طیب اردگان برما جا سکتے ہیں، تو پاکسانی حکمران کیوں نہیں، حکمرانوں نے ٹرمپ کے حضور پیش ہونے کو ترجیح دی۔


خبر کا کوڈ: 669871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/669871/ملک-میں-احتساب-کے-ادارے-ناکام-ہوگئے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org