QR CodeQR Code

سندھ حکومت کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں، حکومت کے نیچے رہ کر کام کر رہا ہوں، اے ڈی خواجہ

18 Sep 2017 15:24

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ایسا تاثر غلط ہے کہ حکومت سے ہٹ کر آئی جی کوئی کام کر سکتا ہے، حکومت اور آئی جی کے کوئی اختلافات نہیں ہیں، آئی جی کے اختیارات پر ہائی کورٹ نے واضح فیصلہ دے دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ ان کے سندھ حکومت کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں، وہ حکومت کے نیچے رہ کر ہی کام کر رہے ہیں، آئی جی کے اختیارات کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ نے واضح فیصلہ دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وہ سکھر میں محرم الحرام کی سکیورٹی کا جائزہ لینے آئے ہیں، محرم کے دوران امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپاہی اور ہیڈ کانسٹیبل کی ترقی ضلع لیول پر جبکہ انسپکٹرز کی ترقی صوبائی لیول پر ہوتی ہے، اس بار صوبے کے انسپکٹرز کے پورے بیچ کی ایک ساتھ ترقیاں کی گئی ہیں اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں اے ڈی خواجہ نے کہا کہ آئی جی حکومت سندھ کا حصہ اور اس کے ایک شعبے کا سربراہ ہے، حکومت سندھ کے نیچے رہ کر ہی تمام کام کر رہے ہیں، ایسا تاثر غلط ہے کہ حکومت سے ہٹ کر آئی جی کوئی کام کر سکتا ہے، حکومت اور آئی جی کے کوئی اختلافات نہیں ہیں، آئی جی کے اختیارات پر ہائی کورٹ نے واضح فیصلہ دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 670039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670039/سندھ-حکومت-کے-ساتھ-کوئی-اختلافات-نہیں-نیچے-رہ-کر-کام-رہا-ہوں-اے-ڈی-خواجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org