0
Monday 18 Sep 2017 16:06

محرم الحرام، عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے صفائی کے کاموں کوجلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی غربی

محرم الحرام، عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے صفائی کے کاموں کوجلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی غربی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیہ غربی کے چاروں زونوں کے افسران امام بارگاہوں، جلوس کے منتظمین کی مشاورت سے صفائی ستھرائی اور تعمیر و مرمت کے کاموں کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ غربی وسیم مصطفی سومرو نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میونسپل کمشنر نے بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عاشورہ سے قبل علاقائی انجمنوں، جلوس کمیٹیوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے مشاورت کے ذریعہ بلدیہ غربی کی حدود میں جلوس کی گزرگاہوں کی مرمت، مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے روزمرہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور صفائی کا عمل دن رات جاری رکھنے کے حوالے سے کہا کہ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی بر وقت منتقلی کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کے فرائض انجام دیں، صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی سے اجتناب کریں۔ اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے میونسپل کمشنر کو محرم الحرام کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کیلئے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و درستگی کے ساتھ ساتھ جلوس کی گذرگاہوں پر تعمیر و مرمت کا کام منتظمین کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 670058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش