0
Monday 18 Sep 2017 17:31

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور  میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دنوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس پر موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کیساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط تعلق ہے۔ پاکستان کی صنعت وتجارت کے فروغ میں سعودی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور برادرانہ روابط میں وقت کیساتھ مضبوطی آ رہی ہے، حکومت ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے، خاطر خواہ وسائل قومی ترقی اور عوامی خوشحالی پر صرف کیے جا رہے ہیں، سعودی عرب اور پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی ترقی اور بہتری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان نے بھائیوں کی طرح ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 670065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش