QR CodeQR Code

صوبائی کونسل مسلم لیگ (ق) نے حکومت میں شمولیت کے لئے صوبائی صدر امیر مقام کو اختیار دیدیا

22 Apr 2011 01:27

اسلام ٹائمز:اجلاس میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر سابق صوبائی وزیر اور ق لیگ کے ڈویژنل صدر محمد علی شاہ باچا کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کر دی جبکہ محمد علی شاہ باچا نے واک آوٹ کرنا چاہا جس پر کونسل کے اراکین نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جس سے اجلاس بدنظمی کا شکار ہو گیا۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔مسلم لیگ (ق) کی صوبائی کونسل نے صوبائی صدر امیر مقام کو حکومت میں شمولیت کا اختیار دیدیا، جبکہ اجلاس میں خطاب کی دعوت نہ ملنے پر پارٹی کے رکن محمد علی شاہ باچا کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔ جمعرات کے روز پشاور کے مقامی ہوٹل میں ق لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی صدارت میں صوبائی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک تھے جنہوں نے باہمی اتفاق سے امیر مقام کو حکومت میں شمولیت کے فیصلے کا اختیار دیدیا۔ اس موقع پر قرار دادیں پیش کی گئیں جن میں حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ رکوانے اور امریکی ڈرون حملے بند کرانے کے مطالبات کئے گئے۔ اجلاس میں خطاب کی اجازت نہ ملنے پر سابق صوبائی وزیر اور ق لیگ کے ڈویژنل صدر محمد علی شاہ باچا کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کر دی جبکہ محمد علی شاہ باچا نے واک آوٹ کرنا چاہا جس پر کونسل کے اراکین نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور انہیں واپس لانے کی کوششوں کے دوران کھینچا تانی سے اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 67009

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67009/صوبائی-کونسل-مسلم-لیگ-ق-نے-حکومت-میں-شمولیت-کے-لئے-صدر-امیر-مقام-کو-اختیار-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org