0
Tuesday 19 Sep 2017 08:59

منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، راجہ فاروق

منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ رواں مالی سال کے دوران مختص 24ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو بروقت خرچ کیا جائے اور منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، حکومت ترقیاتی اہداف کے حصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، افسر دارالحکومت میں موجود رہیں اور غیر ضروری دوروں سے اجتناب کریں، جتنی ذمہ داری وزراء کی ہے اتنی ہی سیکرٹریز کی بھی ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر، سیکرٹری مالیات سمیت جملہ محکمہ جات کے سیکرٹریز اور سربراہان محکمہ جات نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کو رواں مالی سال کے ڈھائی ماہ کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ دفاتر میں مخلوق خدا کے لئے آسانیاں پیدا کریں، غیر معیاری کام اور غیر معیاری اشیاء کی خریداری برداشت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 670189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش