0
Tuesday 19 Sep 2017 18:44

سکھر، سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

سکھر، سیمنٹ فیکٹری میں دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع سکھر میں واقع روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کو ناکارہ بناتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر میں روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بم دھماکے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی سکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا پہاڑوں کو توڑنے والا بارودی مواد تھا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں سمیت فیکٹری کا عملہ ناکارہ بنا رہا تھا کہ دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ دیگر 3 زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اور ایک رینجرز اہلکار کے علاوہ ایک فیکٹری ملازم بھی شامل ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے روہڑی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

خبر کا کوڈ : 670356
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش