0
Tuesday 19 Sep 2017 19:44

پشاور، اہل سنت اور اہل تشیع کی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی

پشاور، اہل سنت اور اہل تشیع کی انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اہل تشیع اور اہل سنت نے انتظامیہ کو محرم الحرام کے موقع پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ اس سلسلے میں کمشنر پشاور دویژن ڈاکٹر فخر عالم کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن کے قیام کے سلسلے میں اہل تشیع اور اہل سنت کے عمائدین کے الگ الگ اجلاس منعقدہ ہوئے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم، ڈی ایس پی سٹی عتیق شاہ، جی ایم ڈبلیو ایس ایس پی علی خان، اہل تشیع سے سردار سجاد حسین زاہد، فرزند علی خان بنگش، مظفر علی اخونزادہ، سرتاج خان اور دیگر نے شرکت کی جبکہ دوسرے اجلاس میں اہل سنت کے عمائدین محمد اسماعیل درویش، نجیب اللہ فاروقی، محمد بلال قاسمی، سمیع اللہ قادری، طارق حیدری ور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن کو عمائدین نے مسائل کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ جنہیں کمشنر پشاور ڈویژن نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفود نے مطالبہ کیا کہ کیبل آپریٹرز کو پابند کیا جائے کہ وہ محرم میں اشتعال انگیز پروگرام نشر نہ کریں، اہل تشیع اور اہل سنت کے عمائدین نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور پشاور میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 670378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش