0
Tuesday 19 Sep 2017 20:06

پاراچنار، طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد

پاراچنار، طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں سکولوں کے بچوں کے مابین تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے 20 طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریری مقابلے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ پاراچنار میں کرائے گئے۔ جن میں سکولوں کے طلبہ، اساتذہ اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔ تقریری مقابلے "ہم ملک کے وفادار ہیں" کے عنوان سے کرائی گئے۔ جسمیں کرم پبلک سکول کے طالب علم محمد تیمور شاہ پہلی، اسرار شہید ہائی سکول کے طالب علم سید انور شاہ نے دوسری، اسد اللہ اور اسلامیہ سکول کے طالب علم ذیشان حیدر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینٹر سجاد حسین طوری، فاٹا اسکیل منیجر ارشد فاروقی اور کالج کے پروفیسر نواب علی نے کہا کہ عنقریب پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ پاراچنار میں پراجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ فاٹا سیکرٹریٹ قبائلی طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ جسمیں مختلف قسم کے ڈپلومے اور کھیل کود کے مواقع فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 670387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش