QR CodeQR Code

2018ء میں اہلسنت کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کو کوئی روک نہیں سکے گا، ثروت اعجاز قادری

19 Sep 2017 23:59

مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا، غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا، 2018ء میں اہلسنت کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کو کوئی روک نہیں سکے گا، عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی روش ختم نہیں ہوئی تو عوام کو سڑکوں پر لائیں گے، عوام کو اچھی تعلیم اور صحت کے مواقع فراہم کرنے میں حکومت کی کاکردگی مایوس کن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان میں سماجی تحفظ کا اب تک کوئی مؤثر نظام موجود نہیں، جس کی وجہ سے معاشرے میں عدم استحکام کا احساس عام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے کسی بھی حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے، ہر دور میں مہنگائی آسمان کو چھوتی رہی اور آج مہنگائی بام عروج پر ہے، ایک طرف بے روزگاری اور دوسری طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب سے آخری نوالہ تک چھین لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غربت کو ختم کئے بغیر دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 670423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670423/2018ء-میں-اہلسنت-کی-پارلیمنٹ-نمائندگی-کو-کوئی-روک-نہیں-سکے-گا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org