QR CodeQR Code

سعودی لڑاکا طیاروں کی کاروائی

یمن میں ایک ہی خاندان کے ۹ افراد جاں بحق

بین الاقوامی انسانی حقوق کے ادارے خاموش

20 Sep 2017 00:53

سعودی جنگی جہازوں نے اب سے کچھ دیر قبل صوبہ حجہ کے ضلع کشر میں واقع ایک آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ افراد کی حالت شدید زخمی بتائی گئی ہے۔ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تازہ ترین اخبار کے مطابق سعودی جنگی جہازوں کی بمباری میں یمن کے ایک ہی خاندان کے ۹ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سعودی جنگی جہازوں نے اب سے کچھ دیر قبل صوبہ حجہ کے ضلع کشر میں واقع ایک آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ افراد کی حالت شدید زخمی بتائی گئی ہے۔ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور پانچ بچے شامل ہیں۔ یہ سب افراد محسن الزراعی کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ فوری طور پر ایمبولنس اور ریسکیو کی ایک ٹیم زخمی افراد کو طبی مراکز تک پہنچانے کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ اب تک سعودی فوجی جہازوں کے حملوں میں ہزاروں یمنی باشندے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی جارحانہ افواج کے اپاچی ہیلی کاپٹر نے بیس سے زائد میزائل قوی، الخفاقہ اور حامضہ نامی گاوں کو صوبہ جیزان میں نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 670430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670430/یمن-میں-ایک-ہی-خاندان-کے-۹-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org