QR CodeQR Code

محرم الحرام میں سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، مفتی محمد نعیم

20 Sep 2017 15:40

میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس نے کہا کہ ماہ محرم سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساسیت کا حامل ہے، سیکیورٹی انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ محرم آتے ہی دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلانے میں سرگرم ہوجاتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، رینجرز نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کراچی میں امن بحال کیا ہے، ماہ محرم سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی حساسیت کا حامل ہے، سیکیورٹی انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہے کیونکہ محرم آتے ہی دشمن قوتیں فرقہ واریت پھیلانے میں سرگرم ہوجاتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں کہی۔ مفتی محمد نعیم نے محرم میں سیکیورٹی کیلئے رینجرز کی تعیناتی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ بھر باالخصوص شہر قائد میں امن رینجرز اور دیگر قانونی اداروں کی مرہون منت ہے۔


خبر کا کوڈ: 670601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670601/محرم-الحرام-میں-سیکیورٹی-رینجرز-کے-حوالے-کرنے-کا-فیصلہ-خوش-آئند-ہے-مفتی-محمد-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org