0
Wednesday 20 Sep 2017 20:08

’’آپ بکواس کر رہے ہیں‘‘، عمران خان سے متعلق صحافی کے سوال پر نبیل گبول بھڑک گئے

’’آپ بکواس کر رہے ہیں‘‘، عمران خان سے متعلق صحافی کے سوال پر نبیل گبول بھڑک گئے
اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے متعلق سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول بھڑک اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس میں اس وقت شدید بدنظمی اور تلخی پیدا ہوگئی، جب عمران خان سے متعلق سوال پر پی پی رہنماء نبیل گبول بھڑک اٹھے۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سے متعلق سوال کیا، جس پر نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے اور سوال کرنے والے کو کہا کہ آپ بکواس کر رہے ہیں۔ اس دوران پی پی پی رہنماء اور صحافی برادری میں اچھی خاصی کشیدہ صورت حال پیدا ہوگئی، تاہم پی پی پی کے سینئر رہنماء و صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے مداخلت کرکے معاملہ کو رفع دفع کیا۔ واضح رہے کہ 2013ء میں نبیل گبول پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے تھے۔ 2016ء میں ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں گرم رہیں، تاہم رواں سال انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑ کر واپس پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
خبر کا کوڈ : 670660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش