QR CodeQR Code

کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی، تجاوزات کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

21 Sep 2017 05:40

چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کی زیر صدارت اجلاس میں منگھوپیر ریلوے اسٹیشن سے وزیر مینشن تک ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پچاس میٹر رقبہ خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا، تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائی دس محرم کے بعد کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ضلع شرقی کے علاقوں میں زمین واگزار کرائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے سندھ حکومت سرگرم ہوگئی، منصوبے پر عملدرآمد میں حائل تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کی زیر صدارت اجلاس میں منگھوپیر ریلوے اسٹیشن سے وزیر مینشن تک ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف پچاس میٹر رقبہ خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا، تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائی دس محرم کے بعد کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں ضلع شرقی کے علاقوں میں زمین واگزار کرائی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے تمام ادارے مل کر کوششیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 670712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670712/کراچی-میں-سرکلر-ریلوے-کی-بحالی-تجاوزات-کیخلاف-بھرپور-کارروائی-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org