QR CodeQR Code

صفائی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ پر کام نہ کیا تو کراچی تباہ ہو جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

21 Sep 2017 05:45

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے عشائیہ سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت میں اچھے لوگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، اس میں کچھ نہ کچھ غلطی ان کی بھی ہے، ڈسٹ بن لگے ہونے کے باوجود دکاندار کچرا روڈ پر پھینک کر چلے جاتے ہیں، وسیم اختر سے کہوں گا جو اختیارات ہیں تھوڑے یا کم انہیں استعمال کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں ادارے کام نہیں کرنے دے رہے اور نا ہی کام کرنے والے لوگ ملتے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے عشائیہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ صوبائی حکومت میں اچھے لوگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے، اس میں کچھ نہ کچھ غلطی ان کی بھی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے کراچی کے انفراسٹرکچر کے لئے بہت کام کئے، وفاق کو کراچی میں کام کرنے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹ بن لگے ہونے کے باوجود دکاندار کچرا روڈ پر پھینک کر چلے جاتے ہیں، وسیم اختر سے کہوں گا جو اختیارات ہیں تھوڑے یا کم انہیں استعمال کریں۔


خبر کا کوڈ: 670713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/670713/صفائی-انفراسٹرکچر-اور-ٹرانسپورٹ-پر-کام-نہ-کیا-کراچی-تباہ-ہو-جائے-گا-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org