QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،21 افرد ہلاک،متعدد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

22 Apr 2011 10:50

اسلام ٹائمز:حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں کیا گیا، جہاں میر علی ٹل روڈ پر حسن خیل کے علاقے میں قائم ایک گھر کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں 21 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے


میرانشاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 21ہو گئی جن میں 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام میں کیا گیا، جہاں میر علی ٹل روڈ پر حسن خیل کے علاقے میں قائم ایک گھر کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں 21 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے 17 مارچ 2011 کو میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں قبائلی جرگے پر جاسوس طیاروں سے متعدد میزائل برسائے گئے تھے جس کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوئے تھے، رواں سال شمالی وزیرستان میں یہ 20 واں ڈرون حملہ ہے۔
دوسری طرف مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے مقامی قبائلی رہنما ملک شیر خان جاں بحق ہو گئے۔


خبر کا کوڈ: 67073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67073/شمالی-وزیرستان-میں-ڈرون-حملہ-21-افرد-ہلاک-متعدد-زخمی-ہلاکتوں-اضافے-کا-خدشہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org