QR CodeQR Code

پاک ایران تجارتی حجم 1.2 ارب ڈالر ہو گیا، ایرانی وزیر خارجہ

22 Apr 2011 20:15

اسلام ٹائمز:ایران کیلئے پاکستانی سفارتکار امن راشد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر باہمی تجارتی حجم چار ارب ڈالر کیا جاسکتا ہے


تہران:اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ہے۔ تہران میں پاکستان کے قومی دن کے سلسلے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ ایران کیلئے پاکستانی سفارتکار امن راشد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر باہمی تجارتی حجم چار ارب ڈالر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کے دوران ایرانی تعاون کی تعریف کی۔ 


خبر کا کوڈ: 67080

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/67080/پاک-ایران-تجارتی-حجم-1-2-ارب-ڈالر-ہو-گیا-ایرانی-وزیر-خارجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org