0
Thursday 21 Sep 2017 18:32

پاراچنار، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شام کو کرفیو نافذ

پاراچنار، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شام کو کرفیو نافذ

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں آج سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کیلئے شام کے وقت ایک گھنٹہ کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاراچنار میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک فوج کی جانب سے شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑے 6 بجے تک ایک گھنٹہ کرفیو نافذ کردیاگیا۔ شام 7 بجے کرفیو ختم کردیا گیا۔ اس دوران پاک فوج کے اعلٰی عہدیداروں نے پاراچنار شہر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران پاراچنار میں ہر قسم کے سامان لانے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ پاک فوج نے سکیورٹی کے ان اقدامات میں تعاون کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ چنانچہ کرفیو کے دوران مرکزی انجمن حسینیہ کے اراکین بھی پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ ڈیوٹی رضاکارانہ طور پر انجام دی۔

خبر کا کوڈ : 670841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش