0
Thursday 21 Sep 2017 19:37

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہوگا
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں شہر قائد کے محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔ محرم الحرام کا چاند پہلے اسلام آباد میں دکھائی دیا جس کے بعد زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی رویت کی اطلاع دی۔ بعد ازاں، چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ متعدد مقامات پر چاند نظر آیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان نے خود بھی چاند دیکھا۔ محرم کے سلسلے میں مجالس کا سلسلہ کل سے شروع ہو جائے گا جب کہ عاشورہ یکم اکتوبر بروز اتوار ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 670858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش