0
Thursday 21 Sep 2017 21:18

خاندانی وراثتی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا، جو باری باری کی سیاست میں ملک وقوم کو لوٹ رہے ہیں، عزیرلطیف

خاندانی وراثتی سیاست کا خاتمہ کرنا ہو گا، جو باری باری کی سیاست میں ملک وقوم کو لوٹ رہے ہیں، عزیرلطیف
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر چوہدری عزیر لطیف نے کہا ہے کہ جن حکمرانوں کے گھر بار پاکستان میں نہیں جو سیاست کو تجارت کی طرح چلاتے ہین، جب بیمار ہوں تو علاج کے لئے لندن اور امریکہ چلے جاتے ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ عوام عام انتخابات میں ایسے کرپٹ سیاستدانوں کو حقیقی معنوں میں اپنے ووٹ کی قیمتی پرچی سے مسترد کر دیں۔ نوجوان ہی کل کے معمار ہیں جو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، الخدمت فائونڈیشن کے صدر وصوبائی حلقہ 198 کے امیدوار ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ قائد سراج الحق نے نوجوانوں کو آگے لانے کے لئے جے آئی یوتھ بنائی تاکہ وہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ صوبائی حلقہ 198 کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنمائوں چوہدری ظفر اقبال آرائیں، حسان اخوانی، رانا فیضان جہانگیر، اسرار حسین، آل حسن، اقبال حیدر، شام کھوکھر اور وحید لابر نے خطاب کیا۔ چوہدری عزیر لطیف نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ملتان سمیت ملک بھر میں جے آئی یو تھ کو منظم کر رہی ہے قومی و صوبائی سطح پر جے آئی یوتھ کی ممبر سازی پر بھی خصوصی طور پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی وراثتی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا جو باری باری کی سیاست میں ملک وقوم کو لوٹ رہے ہیں، کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث افراد کا بلاامتیاز احتساب کیا جائے اور لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب بیمار ہوں تو علاج کے لئے لندن اور امریکہ چلے جاتے ہیں لیکن غریب پاکستانی قوم کے لئے جو ہسپتال بنائے گئے ہیں وہاں پر علاج معالجے کی سہولت تک میسر نہیں۔ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن روزگار نہیں، لیکن کرپٹ حکمرانوں کے بچے باہر کے ملکوں میں عیاشیاں کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 670881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش