0
Thursday 21 Sep 2017 23:41

عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے ورنہ وہ انسانیت کو کاٹتا رہیگا، بلاول بھٹو زرداری

عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے ورنہ وہ انسانیت کو کاٹتا رہیگا، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکار خون کی پیاسی ہو چکی ہے، بھارتی اشتعال انگیزی برداشت سے باہر ہے، عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے، ورنہ وہ انسانیت کو اسی طرح کاٹتا رہے گا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، بھارتی فائرنگ میں 4 بےگناہ پاکستانیوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیر میں خون بہا رہے ہیں، جبکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کے ذریعے پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام پاکستانی شہداء کی وارث ہے اور رہے گی، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 670923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش