0
Friday 22 Sep 2017 10:29

پشاور میں شہید بینظیر بھٹو برن اینڈ ٹراما سنٹر قائم

پشاور میں شہید بینظیر بھٹو برن اینڈ ٹراما سنٹر قائم
اسلام ٹائمز۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے ادارہ، ورکر ویلفیئر بورڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں 711 ملین روپے کی لاگت سے 60 بستروں پر مشتمل شہید بینظیر بھٹو برن اینڈ ٹراما سنٹر قائم کیا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمد ارسلان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس برن سنٹر میں 60 بستروں کی گنجائش ہے، جن میں 40 بستر ٹراما کے کیسز جبکہ 20 جلنے والے افراد کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے منسلک رہے گا، اس کیلئے صوبائی حکومت نے اراضی فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بولان ہسپتال میں بھی 30 بستروں پر مشتمل برن اینڈ ٹراما سنٹر قائم کیا جائے گا جن میں 10 بیڈ جلنے والے افراد جبکہ 20 بیڈز ٹراما کے کیسز کیلئے مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برن سنٹر کیلئے یو ایس ایڈ آلات فراہم کرے گا جبکہ ورکر ویلفیئر بورڈ پشاور اس کی نگرانی کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف سندھ میں ورکرز کے بچوں کی تعلیم کیلئے بھی مختلف پروگرام شروع کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 670958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش