0
Friday 22 Sep 2017 12:50

محرم الحرام میں قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

محرم الحرام میں قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات کئے جائینگے، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی زیر صدارت محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں سکیورٹی کانفرنس منعقد ہوئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ، ملڑی اور سول اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے جان و مال اور عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ بعدازاں کمانڈر سدرن کمانڈ نے مختلف مکاتبِ فکر کے علماء اور انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کی۔ کمانڈر نے علماء سے بات چیت کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن محرم الحرام میں دہشت گردی کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرتا ہے، مگر ہم نے متحد ہو کر دشمن کی ان چالوں کو ناکام بنانا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ ہمارے علماء دشمن کی ان چالوں سے آگاہ ہیں۔ علماء نے یکجہتی اور تعاون کا بھرپور یقین دلاتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام جلوس مقررہ راستوں پر چلیں گے اور طے شدہ وقت پر اختتام پذیر ہوں گے۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 670991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش