QR CodeQR Code

بونیر، آئس کی فروخت میں ملوث 3 افراد گرفتار

22 Sep 2017 17:21

ایلئی کلے کے مشران نے چند روز قبل مجسٹریٹ زاہد عثمان کاکا خیل کے ساتھ ایک جرگہ کیا تھا جس کے دوران انہیں کہا گیا تھا کہ علاقے کے بیشتر نوجوان دیگر نشے کے ساتھ ساتھ آئس کے نشے میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی امنیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر پولیس نے آئس نشہ فروخت کرنے میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو گذشتہ شب ایلئی کلے سے گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں 2 مہینوں کے لئے بونیر سے باہر کسی دوسری جیل منتقل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایلئی کلے کے مشران نے چند روز قبل مجسٹریٹ زاہد عثمان کاکا خیل کے ساتھ ایک جرگہ کیا تھا جس کے دوران انہیں کہا گیا تھا کہ علاقے کے بیشتر نوجوان دیگر نشے کے ساتھ ساتھ آئس کے نشے میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی امنیت خطرے میں پڑ گئی ہے، بعد ازاں جرگہ مشران نے انہیں 6 افراد کی نشاندہی کرا دی جن میں پولیس نے 3 کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 671037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/671037/بونیر-آئس-کی-فروخت-میں-ملوث-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org