0
Friday 22 Sep 2017 17:52

سوات اور مینگورہ میں 3.3 شدت کا زلزلہ

سوات اور مینگورہ میں 3.3 شدت کا زلزلہ
اسلام ٹائمز۔ سوات اور مینگورہ میں 3.3 شدت کا زلزلہ، لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات اور مینگورہ کے علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے سے خوف و ہراس میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 671044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش