0
Friday 22 Sep 2017 18:07

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کارروائی، بھتہ خور گروہ کا سرغنہ گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی مردان ریجن کی کارروائی، بھتہ خور گروہ کا سرغنہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کی کارروائی میں بھتہ خور گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا،ملزم خود کو کالعدم تنظیم کا کارکن ظاہر کر کے دھکمی آمیز فون کالز کرتا تھا، محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن کے مطابق صوابی میں کارروائی کے دوران ملزم اعزاز خان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم خود کو کالعدم تنظیم کا کارکن ظاہر کر کے مقامی افراد کو دھمکی آمیز فون کالز کرتا تھا، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 671049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے