0
Friday 22 Sep 2017 18:25

پشاور، اسلحہ و منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار 7 ملزم عدم ثبوت پر بری

پشاور، اسلحہ و منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار 7 ملزم عدم ثبوت پر بری
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہ ولی اللہ نے اسلحہ اور منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار 7 ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کردیا، ملزمان کے مقدمے کی نورعالم خان اور ارباب شبیر ایڈوکیٹ نے پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق داودزئی پولیس نے 29 ستمبر2016ء کو یاسر، شہزاد، شمیم گل، مومن، فہیم، شاکراللہ اور مصور ساکنان نحقی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے5 کلوچرس، کلاشنکوف، کارتوس اور 80 لیٹر دیسی شراب برآمد کی۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرسکنے پر تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔
خبر کا کوڈ : 671055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش