0
Friday 22 Sep 2017 18:37

پشاور میں عالمی یوم امن کی مناسبت سے واک اور تقاریب

پشاور میں عالمی یوم امن کی مناسبت سے واک اور تقاریب
اسلام ٹائمز۔ پشاور اور سوات کے مختلف سکولوں اور دینی مدارس میں عالمی یوم امن کی مناسبت سے تقاریب اور واک کا انعقاد کیاگیا، جس میں طلباء نے امن کا پیغام دیا۔ ادارہ برائے تعلیم امن و ترقی اور یونیسف کے باہمی تعاون سے تقاریب میں محکمہ تعلیم کے افسران، علماء کرام، اساتذہ وطلباء کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ گورنمنٹ شہید حذیفہ آفتاب ہائر سکینڈری سکول حیات آباد فیز 1، مدرسہ دارلعلوم حنفیہ تہکال پشاور کے علاوہ پخہ غلام، ہزار خوانی، یونیورسٹی ٹاون جبکہ سوات، مینگورہ، رحیم آباد ، بری کوٹ اور دیگر علاقوں کے سکولوں و دینی مدارس میں بھی دن کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔ دینی مدارس اور سکولوں کے طلباء نے امن خواہش نہیں ضرورت اور قیام امن میں سب کا کردار کے عنوان پر تقاریر، امن کے نغمے اور خاکے پیش کرکے حاظرین سے داد وصول کی۔ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ برائے تعلیم امن و ترقی کے پروگرام منیجر طارق حیات، علماء کرام اور دیگر نے کہا کہ تعلیم امن کے فروغ اور علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جب تک کسی علاقہ میں پائیدار امن قائم نہیں ہوگا وہاں ترقی ممکن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 671061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش