0
Saturday 23 Sep 2017 10:21

نوازشریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کر لیا

نوازشریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطاق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج لندن میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ شہبازشریف، وفاقی وزرا زاہد حامد، خواجہ آصف، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، برجیس طاہراور نوازشریف کی بیٹی مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی وطن واپسی اور پارٹی امورسمیت سینیٹ میں منظورشدہ انتخابی اصلاحات بل زیرغور آئیں گے جب کہ اجلاس میں احتساب عدالتوں میں پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ بھی ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 671195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش