0
Saturday 23 Sep 2017 11:12
سید مقاومت

اگر ہماری ذمہ داری بنی تو حتی ٹرامپ سے بھی جنگ کریں گے، سید حسن نصر اللہ

شب اول ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے تقریر
سید مقاومت سید حسن نصر اللہ لبنان حزب اللہ
سید مقاومت سید حسن نصر اللہ لبنان حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ماہ محرم الحرام کی پہلی شب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مقابلے میں جو بھی ہو ہمیں کوئی خوف نہیں ہے۔ العالم نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ حقیقی مبارز اور مجاہد وہ ہے جو اپنی شرعی ذمہ داری کو بہترین انداز میں انجام دے سکے۔ مقاومت اور مزاحمت ہدف تک پہنچنے کا وسیلہ ہے، خود ہدف نہیں ہے۔ مقاومت کو ہدف میں تبدیل کرنا ایک بہت بڑا خطرہ ہے کہ جس سے مختلف پارٹیاں، تنظیمیں اور ممالک روبرو ہیں۔


سید حسن نصراللہ نے عزاداری کے ایام کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک یزید کے منصوبوں کو شکست دے کر کامیاب ہو گئی اور اس کی دلیل آج نبوی اسلام کی بقا کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ یاد رہے یہ مجلس بیروت کے جنوبی علاقے میں واقع مجمع شہداء میں منعقد کی گئی جس میں ہزاروں عزاداران حسینی (ع) نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 671211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش