0
Saturday 23 Sep 2017 20:25

ملک میں شدت پسندوں اور کالعدم تکفیری جماعتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، علامہ مبشر حسن

ملک میں شدت پسندوں اور کالعدم تکفیری جماعتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وجحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما معروف ذاکر اہلبیت علامہ مبشر حسن نے کہا کہ سر تاج انبیاء، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اپنی رسالت کا کوئی اجر اپنی امت سے طلب نہ کیا مگر یہ کہ امت انکی آل پاکؑ سے مودت اور محبت کریں، بلاشبہ نواسہ رسول ﷺ، سیدالشہداء امام حسین علیہ السلام، حضرت رسول پاک ﷺکے قرابت دار بھی ہیں اور آل عباء کے ایک اہم رکن بھی اور آیۃ مباہلہ کی رو سے فرزند رسول اللہ ﷺ بھی ہیں، لہذا ہر کلمہ گو مسلمان پر امام حسین ؑ کی محبت اور ان کے دشمنوں سے نفرت فرض ہے۔ مسجد و امام بارگاہ عابدیہ لیاقت آباد کراچی میں عشرہ محرم کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ماہ محرم وہ مہینہ ہے جس میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ نے یزید جیسے فاسق و فاجر اور بدعقیدہ انسان کی بیعت سے اس لئے انکار کیا چونکہ وہ جس مسند براجماں ہوا تھا، وہ انبیاء اور ان کے معصوم اوصیاء کا منصب تھا، امام حسین ؑ جو وارث خاتم الانبیاء ہیں وہ کیسے اتنے بڑے انحراف اور غصب کو برداشت کرتے کہ جس کی بناء پر پورے اسلامی معاشرے کی بنیادیں متزلزل ہو رہی تھیں، جس کا اثر صرف اس زمانے تک محدود نہ تھا بلکہ تا قیامت بشر، دین مبین اسلام جیسی ابدی نعمت سے محروم ہو جاتام، اسی لئے امام حسین ؑ نے یزید کی بیعت کو ٹھکراتے ہوئے فرمایا کہ اسلام پر فاتحہ پڑھ لینی چاہیئے کہ اگر یزید جیسا پلید انسان اس امت کا خلیفہ بن بیٹھے، پس ماہ محرم الحرام، محمدی اسلام کے خلاف برسرپیکار قوتوں کی بیعت کے انکار کا نام ہے، ہر دور کی یزیدیت کے خلاف حسینیت کے قیام کا مہینہ ہے، محرم الحرام عزاداری سید الشہداء امام حسین ؑ سے تجدید عہد، مودت، محبت اور اظہار وفاداری کا مہینہ ہے۔

علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ملک دشمن تکفیری دہشت گرد اور کالعدم جماعتیں اس ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کی اپنی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں اور یہ منحوس یزیدی قوتیں ملک کی سالمیت سے کھیل رہی ہیں، لیکن پاکستان کا ہر محب وطن شہری ان تکفیری دہشت گردوں سے نفرت کرتا رہا ہے، اس ملک میں شدت پسندوں اور کالعدم تکفیری جماعتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے، ہم پاک فوج کے ردالفساد اور نیشنل ایکش پلان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، لیکن ساتھ ساتھ ایسی بعض قوتیں جو نیشنل ایکشن پلان کو منحرف کرنا چاہتی ہیں اس کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہم تمام عزاداروں، ماتمی دستوں، بانیان مجالس، ذاکرین عظام اور علماء کرام کے ساتھ مل کر انشاء اللہ عزاداری سید الشہداء کو پوری قوت اور طاقت کے ساتھ منائیں گے اور اس راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو پوری طاقت کے ساتھ دور کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 671398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش