0
Saturday 23 Sep 2017 21:25

اسحاق ڈار مستعفی ہوکر وطن واپس نہیں جائینگے، نواز لیگ کے اجلاس میں فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار مستعفی ہوکر وطن واپس نہیں جائینگے، نواز لیگ کے اجلاس میں فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار استعفٰی دیں گے اور نہ صرف استعفٰی دیں گے بلکہ مستعفی ہونے کے بعد وطن واپس بھی نہیں جائیں گے۔ یہ اہم ترین فیصلہ مسلم لیگ نواز کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کی صدارت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کی۔ نجی چینل کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج لندن میں ہونے والے نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کچھ دنوں تک استعفی دے دیں گے، تاہم اسحاق ڈار پاکستان واپس نہیں جائیں گے وہ لندن میں ہی قیام پذیر رہیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اپنا استعفی بھی لندن سے ہی دیں گے، جسے فوری طورپر قبول کیا جائے گا، جبکہ اسحاق ڈار کو نیب کے سمن سوموار کو ہائی کمیشن کے ذریعے پہنچا دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شریف فیملی بھی اگلے چھ مہینے تک پاکستان واپس نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 671417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش