0
Saturday 23 Sep 2017 23:05

کراچی، فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

کراچی، فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ابراہیم حیدری میں فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے والے 6 میں سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولٹری فیڈ تیار کرنے والی فیکٹری میں کام کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث ایک مزدور کیمیکل ٹینک میں گر گیا، جسے بچانے کیلئے مزید 5 افراد بھی ٹینک میں اتر گئے، تاہم کیمیکل ٹینک ہونے کے باعث 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ ایک مزدور کو ریسکیو اہلکاروں نے زندہ نکال لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مزدوروں کی ہلاکت کیمیکل ٹینک میں گرنے سے ہوئی، جبکہ دو مزدور کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 671421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش