0
Sunday 24 Sep 2017 11:43

ڈی آئی خان، چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان، چیک پوسٹ پر حملہ کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ درابن کے قریب چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈی پی او ڈی آئی خان کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت وحید، مجید اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے جس میں سے اقبال کے سر کی قیمت 30 لاکھ تھی جب کہ دہشت گرد فوج، پولیس اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
خبر کا کوڈ : 671522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش