0
Sunday 24 Sep 2017 17:35

آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے میں چین کا پاکستان کو 70 آئٹمز تک رسائی دینے پر اتفاق

آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے میں چین کا پاکستان کو 70 آئٹمز تک رسائی دینے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ بیجنگ میں منعقدہ آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے میں چین نے پاکستان کو آفر لسٹ کی تمام آئٹمز میں رعایت کے علاوہ 70 اشیاء تک مارکیٹ رسائی دینے پر اتفاق کر لیا۔ وزارت تجارت کے حکام  کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے میں 70 آئٹمز میں رعایت اور مصنوعات پر ٹیرف میں آسیان ممالک کی طرز پر کمی چاہتے تھے۔ ہم نے چین کیساتھ ایف ٹی اے کے فیز ٹو پر دستخط سے قبل آئندہ تین سالوں کیلئے 70 مختلف مصنوعات پر یکطرفہ نرمیوں کا مطالبہ کیا ہے۔ پاک تھائی لینڈ ایف ٹی اے سے متعلق انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ایف ٹی اے کی مکمل آفر لسٹ 15 اکتوبر کو پیش کرنے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان 100 مصنوعات پر رعایت چاہتا ہے، پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین بات چیت کا نواں مرحلہ 14 نومبر کو بنکاک میں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 671606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش