0
Sunday 24 Sep 2017 19:07

لاہور، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف تنظیم مشائخ عظام کی احتجاجی ریلی

لاہور، روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف تنظیم مشائخ عظام کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے مراکہ گاؤں میں تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پیر محمد فیضان نے کی۔ تفصیلات کے مطابق تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ظلم کیخلاف احتجاجی ریلی لاثانی سکول سے لے کر چوک لوہاراں تک نکالی گئی۔ ریلی میں بچے بڑے سبھی شریک تھے۔ شرکاء نے برمی حکومت کیخلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریلی کے ذریعے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ مسلمانوں پر ظلم کیخلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو اس ظلم کیخلاف اُٹھ کھڑے ہونا چاہیے،او آئی سی کی خاموشی بھی افسوسناک ہے جبکہ ترکی اور ایران نے صرف اس حوالے سے آواز بلند کی ہے جبکہ امت مسلمہ کی قیادت کے نام نہاد ٹھیکیدار عرب ممالک خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں سے دوستیاں کرنیوالوں کو امت مسلمہ کے بارے میں بھی سوچنا چاہیے کہ امت کس دکھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو یہ ظلم نظر نہیں آ رہا ہے؟ کمسن بچوں کی لاشے، عورتوں کی دلسوز چیخیں کیا عرب حکمرانوں کے کانوں تک نہیں پہنچ رہیں؟ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار حکومت کو اس قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کروائے اور اس ظلم کو بند کروانے کیلئے کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 671640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش