0
Sunday 24 Sep 2017 20:23

آر پی او ملتان ادریس احمد نے چارج لے لیا، دفتر پہنچنے پر سلامی

آر پی او ملتان ادریس احمد نے چارج لے لیا، دفتر پہنچنے پر سلامی
اسلام ٹائمز۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان ادریس احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔ ادریس احمد آر پی او آفس پہنچے تو سٹی پولیس آفیسر محمد سلیم چوہدری، ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر ودیگر اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا۔ بعدازاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں آر پی او آفس میں قائم ڈویژنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا معائنہ کیا اور اس بارے میں افسرا ن سے بریفنگ لی ان کو بتایا گیا کہ ملتان ریجن ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں میں محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ حساس مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریجنل پولیس آفس میں براہ راست مانٹیرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت رکھیں۔ ان ایام میں ہر پولیس افسر اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سرانجام دے۔ سکیورٹی امور کی انجام دہی میں غفلت یا لاپرواہی برتنے والے پولیس ملازمان کو برطرف کر دیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ محرم الحرام میں اپنے گردوپیش مشکوک شخص، شئے یا منفی سرگرمی پر نظر رکھیں اور اس کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن پر دے کر اپنا قومی فریضہ سرانجام دیں۔ یہ پولیس آپکی اپنی ہے آئیے مل کر جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سخت کاروائی کریں۔ ملتان، وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ آرپی او نے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی اور ان کی حفاظت ترجیحات ہونی چاہیے، صرف اور صرف میرٹ کو ترجیح دیں۔ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن ناقابل برداشت ہے، محکمہ پولیس میں ایسے پولیس اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 671651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش