0
Sunday 24 Sep 2017 23:27

بھارت کو اُسی کی زبان میں جواب دینا ملکی سلامتی کیلئے لازم ہو چکا ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارت کو اُسی کی زبان میں جواب دینا ملکی سلامتی کیلئے لازم ہو چکا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کو اُسی کی زبان میں جواب دینا ملکی سلامتی کیلئے لازم ہو چکا ہے، بھارت افغانستان کے کندھے پر بندوق رکھ کر گولی چلا رہا ہے، افغانستان غیروں کے اشاروں پر چل کر تباہی کی طرف جا رہا ہے، بھارت ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، حکومت پاکستان جہاد کا اعلان کرے، ہم بھارت اور اس کے حواریوں کو نکیل ڈال دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغان چیک پوسٹ سے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے لیفٹیننٹ ارسلان عالم اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالی خاتون کو سلام پیش کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کے خطے کا امن تباہ ہوا تو امریکا بھی اس کی لپیٹ میں آنے سے بچ نہیں سکے گا، امریکا اور بھارت امن تباہ کرنے اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی سے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے نشے میں اسلام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے، تو افغانستان امریکا اور بھارت کا چیلہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بگڑتی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کو حرکت میں آنا ہوگا، کشمیر اور باؤنڈری لائن پر بھارتی دہشتگردی کو نہیں روکا گیا، تو دنیا کے امن کیلئے خطرناک ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 671683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے