0
Sunday 24 Sep 2017 23:58

محرم الحرام کے دوران سندھ کے 3 اضلاع کیلئے سکیورٹی تھریٹس ملی ہیں، ڈی آئی جی لاڑکانہ

محرم الحرام کے دوران سندھ کے 3 اضلاع کیلئے سکیورٹی تھریٹس ملی ہیں، ڈی آئی جی لاڑکانہ
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پولیسں کو لاڑکانہ ڈویژن کے تین اضلاع شہدادکوٹ، جیکب آباد اور کشمور اضلاع کیلئے شدید سکیورٹی تھریٹس موصول ہوئے ہیں، جس کے بعد سندھ بلوچستان بارڈر پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ پریس کلب میں محرم الحرام کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے کہا کہ سکیورٹی تھریٹس والے تینوں اظلاع میں فوج تعینات ہوگی، سندھ بلوچستان بارڈر پر 68 پولیسں پکٹس قائم کی گئی ہیں، محرم الحرام کے دوران ڈویژن بھر میں 14704 پولیس اہلکار اور 2000 رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے، ڈویژن میں 713 ماتمی جلوس برآمد اور 1370 مجالس برپا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہمارے چھاپے جاری ہیں، عید کے روز خانپور کے علاقے سے گرفتار کئے گئے خودکش بمبار عثمان کی نشاندہی پر سندھ اور بلوچستان سے کئی سہولت کار گرفتار کئے گئے ہیں، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 671688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش