QR CodeQR Code

پاراچنار، محرم الحرام میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر خرلاچی بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ

25 Sep 2017 18:25

پولیٹیکل محرر زاہد یونس کے مطابق پلان کے تحت پاک افغان سرحد خرلاچی اور ٹل پاراچنار شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھنے کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ پولیٹیکل محرر زاہد یونس کے مطابق پلان کے تحت پاک افغان سرحد خرلاچی اور ٹل پاراچنار شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رکھنے کے علاوہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زاہد یونس کے مطابق آٹھوین، نویں اور دسویں محرم کو موبائل سروس بھی معطل رکھی جائے گی جبکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے لیویز کی بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 671879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/671879/پاراچنار-محرم-الحرام-میں-سکیورٹی-خدشات-کے-پیش-نظر-خرلاچی-بارڈر-بند-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org