QR CodeQR Code

بہاول نگر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، 4 دہشتگرد گرفتار

25 Sep 2017 19:33

پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت محمد عمران، منہاس، ادریس اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، دہشتگردوں کے قبضہ سے بم بنانے والا مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق بہاول نگر میں بائی پاس حافظ والا پھاٹک کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد محرم الحرام کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور ان کے قبضہ سے بم بنانے والا مواد، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت محمد عمران، منہاس، ادریس اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی پلانز تشکیل دے دیئے ہیں اور سخت حفاظتی انتظامات کا حکم دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 671893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/671893/بہاول-نگر-میں-دہشتگردی-کا-منصوبہ-ناکام-4-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org