0
Monday 25 Sep 2017 20:57

پشاور، محرم الحرام میں ٹریفک پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل

پشاور، محرم الحرام میں ٹریفک پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل
اسلام ٹائمز۔ ٹریفک وارڈن پولیس نے عشرہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ 5، 9 اور 10 محرم کو جی ٹی روڈ اور اندرون شہر میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر بھاری نفری تعینات ہوگی جبکہ ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے متبادل راستے دیئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام ٹریفک پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور محرم کے دوران 948 ٹریفک اہلکاروں سمیت 2 ایس پیز، 4 ڈی ایس پیز، 19 انسپکٹر، 458 ٹی اوز، 465 کانسٹیبل مقامی پولیس کیساتھ ڈیوٹی دینگے۔ اسی طرح تمام فورک لفٹرز اور موبائل گاڑیاں بھی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریب موجود ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ عشرہ محرم کے دوران ماتمی جلوسوں کی آمد سے قبل ہی ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈال دیاجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 671924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش