0
Monday 25 Sep 2017 21:02

پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کیجانب سے استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد

پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کیجانب سے استقبال محرم کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار کی جانب سے استقبال محرم کانفرنس بعنوان قیام امام مہدی (عج) اور قیام امام حسینؑ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کل 3 محرم کو مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار کے زیر اہتمام قیام امام مہدی (عج) کے عنوان سے انکے مرکزی دفتر میں ایک پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے علماء و ذاکرین نے بھر پور شرکت کی۔ کانفرنس سے علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ احمد علی روحانی، علامہ محمد اللہ، علامہ باقر علی حیدری اور علامہ سید محمد حسین طاہری نے خطاب کیا۔ مقررین نے قیام امام مہدی اور قیام امام حسینؑ پر روشنی ڈالتے ہوئے مومنین کے شرعی فریضے کا تعین کیا۔ مقررین نے بدعت اور شرک پر مبنی عقائد اور خرفات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے آج کل شیعیوں پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کے یہود و نصاریٰ اور مسلمانوں کے بعض دہشت گرد فرقوں نے شیعیوں کے خلاف ایک اتحاد قائم کیا ہے۔ جنکا اصل ہدف امام زمانہ (عج) ہیں۔
خبر کا کوڈ : 671929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش