0
Monday 25 Sep 2017 23:05

سقائے سکیؑنہ، علمدارؑ کربلا کی یاد میں آئی ایس او کے مرکزی دفتر میں علم برآمد، ذکر مصائب اور ماتم داری

سقائے سکیؑنہ، علمدارؑ کربلا کی یاد میں آئی ایس او کے مرکزی دفتر میں علم برآمد، ذکر مصائب اور ماتم داری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید یونٹ لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام یکم محرم سے خمسہ مجالس مرکزی دفتر آئی ایس او، المصطفیٰ ہاوس لاہور میں ذکر امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا جاری ہے۔ ادارہ تربیت المہدیؑ کے مولانا نیاز احمد نے مجلس عزاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کی شخصیت و کردار پر روشنی ڈالی اور حضرت عباس علیہ السلام کی شہادت اور مصائب بیان کیے۔ مولانا نیاز احمد نے مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے حضرت عباس علیہ السلام کی شان میں فرمایا کہ جنکا جھولا جبرائیؑل امین جھلائیں انہیں حسینؑ کہتے ہیں اور جنکا جھولا امام حسین علیہ السلام جھلائیں انہیں عباسؑ کہتے ہیں۔ مجلس عزاء کے آخر میں حضرت عباس علیہ السلام کی یاد میں علم مبارک برآمد کیا گیا اور ماتم داری ہوئی۔ مجلس و ماتم کی محفل میں لاہور، شمالی علاقہ جات، کرم ایجنسنی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے امامیہ طلبہ اور وحدت روڈ لاہور سے مقامی عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 671946
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش