QR CodeQR Code

ایف سی اور پولیس کے جعلی سروس کارڈز بنانے میں ملوث 3 افراد گرفتار

25 Sep 2017 22:40

پولیس کے مطابق گذشتہ روز حساس اداروں کی اطلاع پر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 جعلسازوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں (فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس، محکمہ ٹریفک) کے جعلی سروس کارڈز، شناختی کارڈز اور کارڈز بنانے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ پولیس نے سرکاری ملازمین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جعلی سروس کارڈز اور شناختی کارڈز بنانے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز حساس اداروں کی اطلاع پر کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 جعلسازوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں (فرنٹیئر کانسٹیبلری، پولیس، محکمہ ٹریفک) کے جعلی سروس کارڈز، شناختی کارڈز اور کارڈز بنانے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان میں سعد خلیل، محمد سعود اور یونس خان شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 671949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/671949/ایف-سی-اور-پولیس-کے-جعلی-سروس-کارڈز-بنانے-میں-ملوث-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org