0
Monday 25 Sep 2017 23:03

پرویز مشرف اگر حقیقی کمانڈو ہے تو پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کرے، گورنر سندھ

پرویز مشرف اگر حقیقی کمانڈو ہے تو پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کرے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اگر حقیقی کمانڈو ہے تو پاکستان آکر عدالتوں کا سامنا کرے، ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر زرداری کو قاتل کہنا مناسب نہیں، پاکستان کی عدالتوں نے جتنی دلچسپی پانامہ کیس میں لی اتنی پاکستان کی محبوب لیڈر شہید بینظیر بھٹو کے کیس پر لیتی تو آج اصل قاتل بے نقاب ہوجاتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں وزیر اعظم صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع جیکب آباد سمیت سندھ کے تین اضلاع حیدرآباد، ٹھٹہ میں صحت کارڈ جاری کرکے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا اپنا وعدہ مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا پہلا کارنامہ یہ ہے کہ کراچی سمیت سندھ مکمل امن بحال کیا، امن کی بحالی سے معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت سے قبل ملک میں مختلف اسکولز، کالجز، مساجد اور امام بارگاہوں میں بم دھماکے ہوتے تھے، اب اتنا امن بحال ہوا ہے کہ سندھ میں دیگر صوبوں اور ملکوں سے تاجر تجارت کے لئے فیکٹریاں لگا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 671953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش