0
Tuesday 26 Sep 2017 19:30

خیبرایجنسی، کلیئرنس طریقہ میں تبدیلی کیخلاف کسٹم ایجنٹس کا احتجاج

خیبرایجنسی، کلیئرنس طریقہ میں تبدیلی کیخلاف کسٹم ایجنٹس کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد طورخم پر کسٹم کلیئرنس ایجنٹس نے کلیئرنس طریقہ میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کیا جس کی وجہ سے تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انتظامیہ کی مداخلت پر بعدازاں احتجاج ختم کردیا گیا۔ کسٹم ایجنٹس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے انہیں weboc نامی سسٹم دیا گیا تھا جس کے لیے کم سے کم 12 ایم بی انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے جبکہ طورخم میں زیادہ سے زیادہ دو ایم بی انٹرنیٹ دستیاب ہے۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو میں حیات اللہ شینواری نامی ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کی کوئی حیثیت ہی نہیں بس ان کی مشکلات میں اس سے اضافہ اور تکنیکی پیچیدگیوں کے باعث کلیئرنس طریقہ کار مزید مشکل اور طویل ہو جائے گا۔ دوسری جانب لنڈی کوتل کے تحصیلدار شمس الاسلام اور ڈپٹی کنٹرولر کسٹم نجیب ارجمند نے کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور انہیں جلد سے جلد کلیئرنس کرنے کی اجازت دی جس کے بعد تجارتی گاڑیاں اپنی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گئیں۔

خبر کا کوڈ : 672168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش