0
Tuesday 26 Sep 2017 19:55

ملتان، سٹی پولیس آفیسر سے اہلسنت علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، محرم الحرام کے دوران تعاون کی یقین دہانی

ملتان، سٹی پولیس آفیسر سے اہلسنت علمائے کرام کے وفد کی ملاقات، محرم الحرام کے دوران تعاون کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ سی پی او ملتان چوہدری محمد سلیم نے کہا ہے کہ اولیاء اللہ کی دھرتی ملتان محبتوں کا مرکز ہے، یہاں سے ہمیشہ آپس میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کا دنیا کو پیغام گیا ہے، ماہ محرم الحرام امن کا درس دیتا ہے، اسی لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام آپس میں محبت، اخوت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں، ملتان انتظامیہ بھی ان کے ساتھ ہمیشہ کی طرح تعاون کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے علمائے کرام جمعیت اہلحدیث کے صوبائی رہنما مولانا عبدالرحیم گجر، جماعت اسلامی ملتان کے امیر میاں آصف محمود اخوانی، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما محمد ایوب مغل، علامہ محمد جمیل اجمل گورایا، مولانا اسلم مجاہد ، انتظار عباس زیدی، حافظ عتیق الرحمان، چوہدری محمد اشرف سے اپنے دفتر میں کی گئی ملاقات میں کیا۔ چوہدری محمد سلیم نے مزید کہا کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 672183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش