0
Saturday 23 Apr 2011 11:18

پاکستان کی سلامتی کیلئے فرسودہ نظاموں سے نجات ضروری ہے، استحکام پاکستان سنی کانفرنس کا سلسلہ جاری رہے گا، حنیف طیب

پاکستان کی سلامتی کیلئے فرسودہ نظاموں سے نجات ضروری ہے، استحکام پاکستان سنی کانفرنس کا سلسلہ جاری رہے گا، حنیف طیب
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے جنرل سیکرٹری حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان سنی کانفرنس کا سلسلہ جاری رہے گا، پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے ہمیں تمام فرسودہ نظاموں سے جان چھڑانی ہو گی اور نظام مصطفی ص کے قیام کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر شبیر احمد قاضی، الحاج محمد رفیع، پیرزادہ غلام حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے ابھی چند روز پیشتر لاہور میں مینار پاکستان کے مقام میں ”استحکام پاکستان“ سنی کانفرنس منعقد کی، اس کانفرنس کے انعقاد میں جس قدر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اس سے سارا پریس اور الیکٹرونک میڈیا بخوبی واقف ہے۔ جلسے کے آخری 48 گھنٹے صوبائی حکومت نے اس پبلسٹی پر خرچ کیے کہ مینار پاکستان پر کوئی جلسہ یا کانفرنس منعقد نہیں ہونے دی جائے گی، سو سے زائد علماء مشائخ اور کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔ لیکن بالآخر صوبائی حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو گئے۔ سوال یہ ہے کہ سنی اتحاد کونسل ”استحکام پاکستان“ سنی کانفرنس کیوں منعقد کرنا چاہتی تھی، ظاہر ہے کہ جب ملک کے ہر حصے میں دہشت گردی ہو رہی ہے، فوجی اور سویلین ادارے محفوظ نہیں ہیں، مارکیٹوں پر دہشت گردی ہو رہی ہے، تعلیمی اداروں کو بموں سے اڑایا جا رہا ہے حتٰی کہ مساجد، امام بارگاہوں اور اولیاء کے مزارات تک محفوظ نہیں ہیں تو ہر محب وطن کو پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی فکر لاحق ہو گی اور اسی سبب سے ”استحکام پاکستان“ کانفرنس کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 67219
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش